گاندربل کے گنڈ علاقے میں ٹاٹا موبائل کی ٹکر سے کمسن ازجان

غلام نبی رینہ

کنگن//گاندربل ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 6 سالہ کمسن کی موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، باغ پتی سرفراو گنڈ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں چھ سالہ بچہ لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تحصیل گنڈ کے باغ پتی سرفراو میں ایک تیز رفتار ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK02A-7970نے ایک چھ سالہ بچے کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ س کے سر میں شدید چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔
متوفی کمسن کی شناخت عمران احمد کھٹانہ ولد نصیر احمد کھٹانہ ساکن باغ پتی سرفراو کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔