ترون چگھ کا رام بن آتشزدگی میں جانی نقصان پر اظہارِ دکھ

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج ترون چگھ نے رام بن ضلع کے رامسو تاجنی ہال دھنمستہ علاقہ میں آتشزدگی کے خوفناک واقعہ میں جانی نقصان پر اظہارِ دکھ و تعزیت کیا ہے۔
چگھ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مشکل وقت میں غمزدہ خاندان کو معاوضہ اور مدد فراہم کرے۔
چگھ نے کہا، “میں ان تین بہنوں کے خاندان سے تعزیت پیش کرتا ہوں جو گزشتہ رات رامسو کے تاجنیہال دھنمستہ علاقے میں ایک تباہ کن آتشزدگی کے واقعے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھیں”۔
بتادیں کہ گزشتہ شب رام بن کے رامسو دھنمستہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں تین بہنوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اسی طرح کے ایک اور واقع میں ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ علاقے میں ایک 95 سالہ خاتون کی جھلسنے سے موت واقع ہوئی ہے۔