معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی فائرنگ کے واقعے میں موت

اسلام آباد// عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

روزنامہ ڈیلی پاکستان کے مطابق، عاصم جمیل فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے ، جنہیں فوری طور پرآر  ایچ  سی تلمبہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ڈی ایس پی میاں چنوں کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل کے سینے میں گولی لگی تھی ، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔