پٹن میں شاہراہ پر مشکوک بیگ بر آمد، بم ڈسپوزل سکواڈ طلب

بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں قومی شاہراہ پر فلائی اوور پر پیر کی علی الصبح ایک مشتبہ بیگ برآمد ہوا ہے، جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زنگم پٹن میں قومی شاہراہ پر فلائی اوور پر ایک مشکوک بیگ ملا ۔ جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم، فوج کی 29آر آر اور CRPF کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے اور حقائق کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
شاہراہ کو گاڑیوں کی آ مد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔