جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ میں حد بندی کمیشن کی سفارشات کو شامل کیا جائے:سشیل مودی

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن سشیل کمار مودی نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019میں ترمیم کرکے حد بندی کمیشن کی سفارشات کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آج راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کمیشن نے کشمیر سے نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں میں سے دو کو ریاستی اسمبلی میں نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ کمیشن نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے نقل مکانی کرکے کشمیر میں آباد ہوئے ایک شخص کی نامزدگی کو بھی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن نے ان نامزد ارکان کو بھی وہی حقوق دینے کی بات کی ہے جو پڈوچیری قانون ساز اسمبلی کے نامزد ارکان کو دی گئی ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ میں ترمیم کی جانی چاہئے تاکہ کمیشن کی سفارشات کو قانون میں شامل کیا جاسکے۔