مشن سٹیٹ ہڈ جموں کشمیر کے صدر سنیل ڈمپل نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے خلاف زور دار احتجاج کیا اورکمیشن کے یکطرفہ فیصلے کی کاپیاں نذر آتش کیں۔ اُنہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو “تغلقی فرمان”قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے جموں و کشمیر کی تاریخ اور ڈیموگرافی کو تبدیل کیا جائے گا، ریاست کے مستقل رہائشیوں کے حقوق کمزور ہو جائیں گے۔