یو این آئی
کوئٹو// مغربی ایکواڈور میں 6.5 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم 14 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔
صدارتی پریس سروس نے ہفتہ کوٹویٹ کیا، ’’”14 ہلاک، 381 زخمی،”۔ قبل ازیں، ایکواڈور کے صدر گیلرمو لاسو نے کہا کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہے، جن میں سے 11 صوبہ ایل اورو میں اور ایک صوبہ ازوئے میں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر 6.5 کی شدت کے زلزلے نے ہفتے کے روز مغربی ایکواڈور کو ہلا کر رکھ دیا اور شمالی پیرو میں نقصان پہنچا۔ آر پی پی (ریڈیو پروگرامس ڈیل پیرو) نے کہا کہ ہفتہ کو ایکواڈور کی سرحد سے متصل ٹمبس ڈیپارٹمنٹ میں چھت گرنے سے ایک چار سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔