ایس ایس پی کرائم سمیت دو پولیس افسران کا تبادلہ

File Photo

سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ پولیس میں فوری طور پر دو افسران کے تبادلے کا حکم دیا ہے۔
آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق،امرت پال سنگھ( آئی پی ایس) ایس ایس پی کرائم کشمیر کا تبادلہ اکر کے ایس ایس پی راجوری کے طور پر تعیناتی کی گئی ہے۔
حکم نامہ کے مطابق،محمد اسلم( جے کے پی ایس) ایس ایس پی راجوری کا تبادلہ کرکے کمانڈنٹ 13بٹالین جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔