سری نگر میں موسم کی سرد ترین رات، شبانہ درجہ حرارت منفی 1.4درج

File Photo

سری نگر//جموں و کشمیر میں سردی کی لہر برقرار ہے اس بیچ جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں جمعہ کو موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں اب تک سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 1.5 ڈگری سنٹی گریڈ کم تھا۔
گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
پہلگام میں، پارہ پچھلی رات منفی 4.4 ڈگری سلسیس کے مقابلے میں منفی 3.6 سنٹی گریڈ درج ہوا اور جنوبی کشمیر کے تفریحی مقام کے لئے یہ معمول سے 1.2 ڈگری سنٹی گیڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے یہ معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا، جو گزشتہ رات کی طرح تھا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے مقام کے لیے یہ معمول سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سنٹی گریاڈ، بٹوت میں 5.6، کٹرہ میں 9.8 اور بھدرواہ میں 3.4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ میں، کارگل میں منفی 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ، لیہہ میں منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام دراس میں پارہ منفی 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اہلکار نے بتایا۔
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 کے لیے بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ اس مہینے کے آخر تک کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔