عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ساتھ کشمیر کے دیگر حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت مزید گر گیا ہے، جہاں موسم کی سرد ترین رات منفی 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔
وادی کے تمام سٹیشنوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔
قاضی گنڈ میں درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔