سری نگر میں جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والا شخص گرفتار

File Photo

یو این آئی

سری نگر//جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سر ی نگر کے قمر واری علاقے میں رقومات کے عوض جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والے شخص کو پولیس نے دھر دبوچ کرسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایک جعلساز جس کی شناخت عبدالمجید شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن برتھنہ قمر واری کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص رقومات کے عوض جعلی ڈومسائیل، انکم سرٹیفکیٹ، تاریخ پیدائش سرٹیفکٹس تیار کررہا تھا ۔
ان کے مطابق گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے 34ڈومسائیل سرٹیفکیٹ، 12انکم سرٹیفکیٹ، سات برتھ سرٹیفکیٹ، دو لیپ ٹاپ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 75زیر دفعات 420,468آئی پی سی کےک تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔