سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

File Photo

سری نگر//وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے جمعرات کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو جمعرات کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سری نگر، جموں اور رام بن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹس کے ساتھ رابطہ کرنے سے قبل اس شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں در ماندہ گوئی تھی۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔