پونچھ میں ایس پی او کی لاش پراسرار حالت میں بر آمد

عشرت حسین بٹ

پونچھ// پونچھ میں منگل کی ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی تاہم شبہ ہے کہ موت سڑک حادثے کی موت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع پولیس لائن پونچھ میں تعینات ایس پی او خالق حسین ولد عبدالکریم سکنہ بلنوئی مینڈھر کی لاش ضلع کے کنکوٹ علاقے کے قریب سے ملی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ نعش سڑک سے تقریباً 10 فٹ نیچے پڑی تھی اور قریب ہی اس کا موٹرسائیکل بھی پڑی تھی۔
پولیس نے بتایا، “لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا جا رہا ہے”۔
ایس ایچ او پونچھ دیپک پاتھینا نے ایس پی او کی لاش کی بازیابی کی تصدیق کی اور کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ موت سڑک حادثہ کی وجہ سے ہوئی ہے ، تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔