عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ// جنوبی ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں مبینہ طور پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) لقمہ اجل بن گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے ایس پی او کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ مٹن بمزو علاقے میں ناکہ پر ڈیوٹی تعینات پر تھا۔
اُنہوں نے بتایا،”حادثے کے فوراً بعد زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا”۔
متوفی کی شناخت محمد مقبول گنائی کے طور سے ہوئی ہے۔
حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے مزید تحقیقات کے لیے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔