ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ کا محافظ حادثاتی گولی لگنے سے جاں بحق

File Photo

عشرت حسین بٹ

سرنکوٹ// ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ بی سہیل ملک کا ذاتی محافظ حادثاتی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پیر کی شام ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ بی سہیل ملک کا ذاتی محافظ حادثاتی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
متوفی پولیس اہلکار کی شناخت ایس پی او محمد عاصف ولد خورشید احمد ساکنہ سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔