اَمرناتھ یاترا کے دوران خدمات فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن میں تیزی لائیں: صوبائی کمشنر

سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے شری اَمرناتھ جی یاترا۔2023ءکے لئے خدمات فراہم کرنے والوں کے رجسٹریشن کا جائزہ لینے ، پوتر گپھا کے راستے میں موبائل کنکٹویٹی فراہم کرنے اوربیس کیمپ اور پوتر گپھا کے علاقے کی مناسب ڈیمارکیشن کرنے کے لئے آج اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ میں اننت ناگ اور گاندربل کے ضلع ترقیاتی کمشنران ، ڈائریکٹر ان اینمل ہسبنڈری کشمیر / جموں ،ڈپٹی لیبر کمشنر جموں وکشمیر ، ایڈیشنل سی اِی او ایس اے ایس بی ، پہلگام ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ، سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی اور ڈائریکٹر جی میکس آئی سروسز کے اَفسران نے شرکت کی۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے سروس فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جن میں پونی والوں ، پٹھو والوں ، ڈانڈی والوں اور دیگر شامل ہیں ، ہدایت دی کہ وہ خدمت فراہم کرنے والوں کے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کریں تاکہ یاترا کے احسن انعقاد کے لئے اُنہیں بیک وقت آر ایف آئی ڈی کارڈ جاری کئے جاسکیں۔
اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو 15 جون سے قبل اہل خدمات فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اِسی طرح اینمل ہسبنڈری کے اَفسران کو بھی پونی والوں کی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔
مزید براں، اُنہوں نے اَفسرا ن کو ہدایت دی کہ وہ تمام شراکت داروں کے ساتھ تازہ ترین ڈیٹا شیئر کریں تاکہ تالیف کے دوران کسی قسم کی تبدیلی سے بچا جاسکے۔
دریں اثنا، صوبائی کمشنر کشمیر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو پہلگام او ربال تل راستے صاف کرنے ، ائیر ٹیل ، جیو او ربی ایس این ایل کی موبائل اور اِنٹرنیٹ خدمات پوتر گپھا تک دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔
اِس کے علاوہ اُنہوں نے 15 جون تک پوتر گپھا کے دونوں محور پر گرنے والے تمام پلوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے اِضافی کیمروں کی تنصیب ، وائر میش کی تنصیب کا کام مکمل کرنے اور خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے علاقوں کی ڈیمارکیشن کی ہدایت دی۔
صوبائی کمشنر نے اضافی کیمروں کی تنصیب، وائر میش کی تنصیب کا کام مکمل کرنے اور خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے علاقوں کی حد بندی کی مزید ہدایت کی۔