سوپور پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ممنوعہ اشیاء برآمد کیں

عظمیٰ ویب ڈیسک

سوپور/سوپور پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔
پولیس چوکی وارپورہ کی ایک پولیس پارٹی آئی سی پی پی وارپورہ ایس آئی یوسف العمر کی سربراہی میں ایس ڈی پی او سوپور شری کی نگرانی میںجنواڑہ کراسنگ پر چیک پوائنٹ پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔دوران تلاشی اس کے قبضے سے 113 گرام چرس جیسی مادہ برآمد ہوئی۔
ابتدائی تصدیق پر اس نے اپنی شناخت صغیر احمد میرولد عبدالرشید میر ساکن جنوارہ سوپور بتائی۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
سوپور پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات یا کسی دوسرے جرائم سے متعلق معلومات قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ کو دیں یا 112 پر ڈائل کریں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔