فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کیا

File Photo

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جمعرات کی شام ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ فوج کی 1 آر آر میں تعینات فوجی اہلکار نے اننت ناگ کے ہائی گراو¿نڈ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار کے اس انتہائی اقدام کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔