کپواڑہ میں ڈیوٹی کے دوران فوجی اہلکار کی موت

File Photo

کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں اپنے کیمپ میں دوران ڈیوٹی بے ہوش ہونے کے بعد ایک فوجی اہلکار کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کے این ٹی نے بتایا کہ گھڑوال سے تعلق رکھنے والا صوبیدار جتیندر کمار چوکیبل کپواڑہ کے اپنے یونٹ میں بے ہوش ہوگئے اور انہیں ملٹری ہسپتال درگمولہ لے جایا گیا۔
ہسپتال پہنچنے پرڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ متوفی اہلکار اتراکھنڈ کے گھڑوال کا رہنے والا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس چوکی ڈرگمولہ میں اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔