ایل او سی کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی، 2 پورٹر زخمی

عشرت حسین بٹ

پونچھ// ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اور دو پورٹر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ منڈی میں ٹیکری پوسٹ کے قریب تقریباًاڑھائی بجے ہوا، جس میں ایک فوجی اور دو پورٹر زخمی ہوئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمیوں، حوالدار اندرجیت سنگھ، بی شکیل حسین (پورٹر) اور نیرج چودھری (پورٹر) کو علاج کے لیے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔