ایس آئی یو نے پلوامہ میں لشکر کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

سری نگر//کشمیر پولیس کا سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے پیر کی صبح جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کاکہ پورہ علاقے میں تلاشی کاروائیاں انجام دیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کاکہ پورہ میں عبدالعزیز ڈار ولد غلام محمد ڈار کے گھر کی تلاشی لی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عبد العزیز لشکر طیبہ کے سرگرم کمانڈر ریاض احمد ڈار کے والد ہیں، جو 8 سال سے سرگرم ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زندہ بچ جانے والے سب سے پرانے ملی ٹینٹوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ پلوامہ کے ایف آئی آر زیر نمبر 239/2022 درج ہے۔ اسی کی تحقیقات کے سلسلے میں تلاشی لی جارہی ہے۔