کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برفباری،سنتھن شاہراہ بند

File Photo

عاصف بٹ

کشتواڑ//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقہ جات میں جمعہ کی صبح تازہ برفباری و بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔جسکے سبب بالائی علاقہ جات میں عام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ،ضلع کے بالائی علاقہ جات میں کئی انچ تازہ برفباری درج کی گئی۔واڑون میں دو انچ کے قریب برف جمع ہوئی جبکہ مڑواہ، پاڈر، بونجواہ کے اوپری علاقوں میں بھی کئی انچ برف ریکارڈ کی گئی۔
کشتواڑ سنتھن قومی شاہرہ پر سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری کے بعد سڑک کو اگلے احکامات تک بندکردیاگیاہے۔
چھاترو انتظامیہ نے جمعرات کی دیرشام کو حکمنامہ جاری کرشاہرہ پر اگلے احکامات تک گاڑیوںکی آمدرفت کیلئےبند رکھنے کا اعلان کیا ۔
بتادیں کہ 20روز تک بند رہنے کے بعد چند روز قبل سنتھن سڑک کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بحال کیا گیا تھا۔