ایس آئی اے کے جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے

File Photo

سری نگر// ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے مختلف حصوں میں ایس آئی اے میں پہلے سے ہی درج ملی ٹینسی سے متعلق ایک مقدمے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل کیس سے متعلق ملی ٹینسی کے مقدمے میں مارے گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ اننت ناگ، شوپیاں اور پلوامہ کے اضلاع میں تلاشیاں ابھی لی جا رہی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس تھانہ ایس آئی اے کشمیر میں درج اقلیتی قتل کیس میں تلاشیاں لی جارہی ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔