جموں وکشمیر میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر// سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعرات کی صبح جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں چھاپے مارے۔
یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے جمعرات کی صبح جموں وکشمیر کے سری نگر، بانڈی پورہ، کپوارہ، اننت ناگ اور کشتواڑ اضلاع میں چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔