پونچھ میں ایس آئی اے کے چھاپے

پونچھ//سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے بدھ کی صبح ضلع پونچھ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے بدھ کی صبح پونچھ میں چھاپے مارے۔
انہوں نے کہاکہ یہ چھاپے ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔
تاہم فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ چھاپوں کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی یا نہیں۔