ایس آئی بھرتی: سی بی آئی نے رہائشی مکان اور ہوٹل میں تلاشی لی

جموں// سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی)نے جموں کے چاند نگر جیول میں ایک ہوٹل اور رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں کئی گھنٹوں تک تلاشی لی۔
بتادیں کہ سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے سب انسپکٹر اسامیوں کو پر کرنے کی خاطر جو تحریری امتحان لیا گیا اس کے پرچے قبل از وقت ہی 30لاکھ روپیہ میں فروخت کئے گئے تھے۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے دھاندلیوں میں ملوث افراد کوگرفتار کرنے کی خاطر سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صاد رکئے۔
یو این آئی اردو نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز سی بی آئی ٹیم نے جموں کے چاند نگر جیول میں ایک ہوٹل اور مکان پر چھاپہ ڈالا وہاں تلاشی لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی آئی ٹیم نے نہ صرف تلاشی لی بلکہ مکینوں سے بھی پوچھ گچھ کی۔
معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے ایس آئی اسکنڈل میں ملوث سروسز سلیکشن بورڈ کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا من بنا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے کئی افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں طلب بھی کیا ہے جبکہ ابتک تین افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔