سید شاہنواز بخاری نے آر ٹی او کشمیر کا چارج سنبھال لیا

فیاض بخاری

سرینگر// سید شاہنواز بخاری( کے اے ایس )نے سوموار کو ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر(آر ٹی او) کشمیر کا چارج سنبھال لیا ہے۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد شاہنواز بخاری نے محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ کی توجہ عام آدمی کو بغیر کسی رکاوٹ کے سہولیات فراہم کرنے، سستی اور موثر ٹرانسپورٹ خدمات کو یقینی بنانے اور دور دراز مقامات تک رسائی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا، “ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ‘موٹر وہیکل ایکٹ’ کا نفاذ ہو اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ٹریفک قوانین کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے۔