وادی میں ٹھٹھرتی سردی، سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 2.6

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر//جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے، جس دوران کشمیر کے دیگر حصوں میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج کی گئی ہے۔ درجہ حرارت میں گراوٹ سے وادی بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے، جس کی وجہ سے اہلیان وادی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
قاضی گنڈ اور کپواڑہ سمیت کشمیر کے چند دیگر مقامات پر بھی موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔
قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
اسی دوران کوکرناگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.4، اننت ناگ میں منفی 3.7، گاندربل میں منفی 2.5، پلوامہ میں منفی 3.9، بانڈی پورہ میں منفی 3.8، بارہمولہ میں 3.4، بڈگام میں منفی 2.9 ، کولگام میں منفی 1.5 ، شوپیاں میں منفی 5.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر جموں میں شبانہ درجہ حرارت 9.6 ، بانہال میں 1.0 ، بٹوت میں 4.3 ، کٹرہ میں 4.3، کٹرہ 9.2، بھدرواہ 1.5، کٹھوعہ 9.3، راجوری 9.4، رام بن 4.1، ریاسی 7.2، سانبہ 7.6، اودھم پور 5.6 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے لیہہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 10.0، کرگل میں 9.4، اور دراس میں منفی 12.2 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا۔