سرینگر میں فائرنگ کا واقع، پولیس کانسٹبل زخمی

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر میں ہفتہ کی دیر شام نامعلوم افراد کی فائرنگ کی ایک پولیس افسر شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پولیس سلیکشن گریڈ کانسٹبل حافظ ولد غلام حسن پر حملہ کر دیا جو ہمدانیہ کالونی، بمنہ میں رہائش پذیر تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے سینئر کانسٹبل حافظ کو نشانہ بنایا، اس کے دائیں بازو اور پیٹ کے دائیں جانب چوٹیں لگی۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی علاج کے لیے بمنہ کے جے وی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی مزید تفصیلات کا فی الحال انتظار ہے۔