بارہویں جماعت کے نتائج میں تکنیکی خرابی، طلباءکا بورڈ کے خلاف احتجاج

سری نگر//کاکہ پورہ، پلوامہ کے 12ویں جماعت کے طلباءکے ایک گروپ نے ہفتہ کو پریس انکلیو سری نگر میں جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) کے اعلان کردہ نتائج میں مبینہ تضاد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
طلباءکا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کاکہ پورہ کے متعدد طلباءکو کیمسٹری مضمون کے پریکٹیکل پیپر میں غیر حاضر لکھتے ہوئے انہیں ‘ری اپیئر’ قرار دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا،”ہم نے تھیوری کے پرچے میں اچھے نمبر حاصل کیے ہیں، اور پریکٹیکل میں تضاد کی وجہ سے، پورے مضمون کو ‘ری اپیئر’ کے طور پر دکھایا گیا ہے”۔
احتجاجی طلباءکا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر متعلقہ سکول حکام سے ملاقات کی ہے۔ “انہوں نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے ہمارے ایوارڈز جمع کرائے ہیں اور بورڈ حکام سے بھی بات کی ہے”۔
احتجاجی طلباءکے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ تکنیکی خرابی تھی اور طلباءکی غلطی نہیں تھی۔اس کے باوجود ہمیں بہت ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طلباءنے کہا،”ہم جموں و کشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ غلطی کو جلد از جلد درست کریں تاکہ ہمارے نتائج کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے”۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاکہ پورہ ہائر سیکنڈری کے تقریباً 30 طلباءاور اسی گاو¿ں کے دو دیگر طلباءکو اس معاملے کا سامنا ہے۔