ریاسی؛ کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر مکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج

ریاسی//ریاسی ضلع میں پولیس کو کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر ہوٹل والوں سمیت مکان کے مالکان کے خلاف آٹھ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ جموں صوبہ میں کرایہ داروں اور گھریلو ملازموں کے بھیس میں رہائشی علاقوں میں موجود ملک دشمن عناصر کے کئی واقعات منظر عام پر آنے کے بعد تصدیق کا عمل شروع کیا گیاہے۔
عہدیدار نے ہفتہ کو بتایا کہ کٹرہ اور ریاسی پولیس تھانوں میں انڈین پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت چار چار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام مکان مالکان اور ہوٹل مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی تفصیلات متعلقہ تھانوں میں جمع کرائیں۔
اہلکار نے مزید کہا کہ پولیس نے اب تک ضلع کے مختلف علاقوں میں رہنے والے 326 کرایہ داروں کی شناخت کی تصدیق کی ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ پولیس مختلف علاقوں کی تصدیق کر رہی ہے۔