امت شاہ کی زیرِ صدارت جموں میں سیکورٹی جائرہ میٹنگ،راجوری دورہ منسوخ

جموں//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیرِ صدارت جموں میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ جاری ہے، جس میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سمیت ، جموں و کشمیر پولیس افسران، فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے عہدیدار موجود ہیں۔
بتا دیں کہ وزیرِ داخلہ امت شاہ کا راجوری کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے کیونکہ ایئر ٹریفک کنٹرول نے خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے ان کے ہیلی کاپٹر کو آگے کے سفر کے لیے کلیئرنس نہیں دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے بتایا کہ موسمی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے فی الحال یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیرِ داخلہ امت شاہ اب جموں میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ،ڈی جی پی دلباغ سنگھ، صوبائی کمشنر جموں، اے ڈی جی پی جموں سمیت جموں و کشمیر پولیس افسران، فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے عہدیدار موجود ہیں۔
بتا دیں کہ وزیرِ داخلہ امت شاہ آج دوپہر راجوری حملے میں مارے گئے افراد سے ملاقات کیلئے جموں پہنچے تھے۔