عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// پارلیمانی انتخابات سے قبل ضلع رام بن اور ملحقہ علاقوں میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منگل کو رام بن میں ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں فوج کی وائٹ نائٹ کور، جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف جموں سیکٹر اور ریلوے پروٹیکشن فورس ناردرن ریلوے نے حصہ لیا۔
شرکاءنے ہم آہنگ آپریشنل فوکس پر خصوصی زور دیتے ہوئے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
ضلع اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے اور امن دشمن عناصر پر چوکسی بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔