مشکوک نقل و حرکت کے بعد پونچھ میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی

File Photo

پونچھ// سیکورٹی فورسز نے پیر کو پونچھ ضلع کے ایک گاوں میں کچھ مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں خفیہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے پرانی گاوں کے ایک رہائشی نے پیر کی صبح کم از کم تین لوگوں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
اُنہوں نے بتایا کہ فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے پولیس نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی لیکن علاقے میں کوئی مشکوک شخص نہیں ملا۔
ادھر، مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ پندرہ دن میں یہ دوسرا موقع ہے ، جب علاقے میں اندھیرے کی آڑ میں کچھ لوگوں کو مشکوک نقل و حرکت کو دیکھا گیا ہے۔
دونوں واقعات کو مدِ نظر رکھ کر لوگوں نے گاو¿ں میں مستقل پولیس چوکی کا مطالبہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ رواں برس جنوری سے اب تک تین الگ الگ عسکری حملوں میں پونچھ اور راجوری اضلاع میں 10 فوجی اور سات عام شہری مارے گئے، تاہم خطے میں سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔