مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد راجوری کے دیہات میں تلاشی کاروائی

File Photo

رمیش چندر

راجوری//راجوری کے سرحدی علاقوں میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق راجوری کے نوشہرہ سرحدی سیکٹر کے گاؤں کلسیاں، غنیاں، مان پور وغیرہ میں فوج نے بڑے پیمانے پرتلاشی کاروائی اور سرچ آپریشن شروع کیا۔
زرائع کے مطابق علاقے میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔
ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بدھ کی صبح علاقے میں کچھ لوگوں نے مشکوک نقل و حرکت کے بعد فوج اور پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس کے علاقے میں تلاشی شروع کی گئی۔