یو این آئی
سری نگر// شمالی کشمیر کے ٹاپر پٹن میں پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں سکوٹی سوار کی موت واقع ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ٹاپر پٹن کے نزدیک تیز رفتار گاڑی نے سکوٹی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی سوار شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت فیضان احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن نہال پورہ پٹن کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔