سرینگر سڑک حادثے میں سکوٹی سوار جاں بحق

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر کے سنگم علاقے میں ایک سکوٹی نہر میں گرنے سے ایک سکوٹی ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سکوٹی ڈرائیور کی شناخت ریاض احمد بٹ ولد عبدالسلام بٹ ساکن شادی پورہ گاندربل کے طور پر ہوئی
انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اس نے سکوٹی پر کنٹرول کھو دیا اور تکنواری سنگم میں نہر میں گر گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کی لاش کو نہر سے نکالا گیا اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔