عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن سری نگر کی میونسپل حدود میں سکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دئے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ نے یکم اکتوبر سے سکولوں کو صبح 9 بجے سے کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ہفتہ کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق،”سرینگر شہر کی میونسپل حدود کے اندر تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ سکول یکم اکتوبر سے صبح 9 بجے سے دوپہر 03 بجے تک کھلیں گے”۔