کپوارہ میں آتشزدگی سے سکول بس اور سیب کے ڈبے خاکستر

یو این آئی

کپواڑہ// سرحدی ضلع کپوارہ کے ہارل ماور علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک سکول گاڑی اور سیب کے کم سے کم سو ڈبے خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہریل ماور علاقے کے دربل گاوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں ایک نجی سکول گاڑی خاکستر ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس واردات میں وہاں نزدیک ہی رکھے گئے سیب کے ایک سو ڈبے، جن کا مالک محمد جمال شیخ تھا، بھی جل گئے
ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔