سعودی بادشاہ نے ولی عہد کو وزیراعظم مقرر کیا

یو این آئی

ریاض//سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کیا ہے، سعودی پریس ایجنسی نے ایک شاہی فرمان کے حوالے سے یہ خبر دی ۔

دریں اثناء بادشاہ نے منگل کو کابینہ میں ردوبدل کا حکم جاری کرتے ہوئے سعودی شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا۔

وزارتوں کے سربراہان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ان میں وزیر توانائی، وزیر خارجہ، وزیر سرمایہ کاری، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ شامل ہیں۔