جموں// جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بشنا علاقے میں 14ستمبر کے روز نوجوان کے قتل میں ملوث سرپنچ سمیت چار ملزمان کو پولیس نے دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 14ستمبر کے روز جموں کے بشنا علاقے میں پستول اور تیز دھا روالے ہتھیاروں سے لیس نامعلوم افراد رہائشی مکان میں زبردستی گھس گئے اور وہاں پر سنے سانسیا نامی نوجوان کا قتل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے آلہ قتل جس میں دو تیز دھار والے ہتھیار اور پستول شامل ہیں کو برآمد کیا جبکہ ایک موٹرسائیکل کو بھی تحویل میں لے کر چار ملزمان کو حراست میں لیا۔
پولیس ذرائع نے حراست میں لئے گئے ملزمان کی شناخت سکھدیو سنگھ عرف مکھن ، سرپنچ یوراج سنگھ ، دشانت کمار اور نثار خان کے بطور کی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجا سکتا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو دو بار پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مختلف پولیس تھانوں میں متعدد کیس بھی درج ہیں۔