بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے عشمقام میں آستانہ عالیہ پر حاضری دی

یو این آئی

سری نگر//معروف بالی ووڈ ایکٹر سنجے دت نے جمعرات کے روز عشمقام میں آستانہ عالیہ پر حاضری دی ۔
انہوں نے کہاکہ بابا کا بلاوا تھا اس لئے ہم لوگ یہاں آئے۔ دعا کرتے ہیں کشمیر کے لئے سب صحیح ہو اور زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں سیر تفریح کی خاطر آئے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز بالی ووڈ کے معروف ایکٹر سنجے دت نے عشمقام میں واقع حضرت زین الدین ریشی (رح ) کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی ۔
نامہ نگار وں سے مختصر بات چیت کے دوران سنجے دت نے کہا:’ بابا کا بلاوا تھا اس لئے ہم لوگ یہاں آئے ہیں، دعا مانگی ہے بھارت اور کشمیر کے لئے کہ سب صحیح ہواور زیادہ سے زیادہ سیاح وارد کشمیر ہو تاکہ وہ یہاں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو سکے۔ ‘
بتادیں کہ بالی ووڈ ایکٹر سنجے دت فلم کی شوٹنگ کی خاطر کشمیر پہنچے ہیں۔
سنجے دت کی عشمقام آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔