سانبہ میں زنگ آلود مارٹر شیل برآمد

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سانبہ// جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں جمعہ کو سیکیورٹی فورسز نے ایک زنگ آلود مارٹر شیل برآمد کیا۔
ذرائع کے مطابق، مقامی لوگوں نے بڑی برہمنہ کے جے ڈی اے کالونی میں زنگ آلود مارٹر شیل دیکھا اور فوراً سیکیورٹی فورسز کو اطلاع دی۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا ہے تاکہ شیل کو ناکارہ بنایا جا سکے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔