نئی دہلی// پٹرولیم کمپنیوں نے یکم جون کو ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 83.5 روپے کی تخفیف کی ہے تاہم گھریلو سلنڈر کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
اس سے قبل، یکم مئی 2023 کو بھی کمرشل سلنڈر کے داموں میں 172 روپے کی تخفیف کی گئی تھی۔
یکم جون سے دہلی میں کمرشل سلنڈر کے داموں میں 83.5 روپے کی تخفیف کی گئی ہے اور اب نئی قیمت 1773 روپے ہو چکی ہے۔ گزشتہ مہینے کمرشل گیس کے دام 1856.50 روپے فی سلنڈر تھے۔
کولکتہ میں کمرشل گیس سلنڈر کے داموں میں 85 روپے کی کمی کی گئی ہے اور یہ فی الحال 1875.50 رپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ممبئی میں کمرشل ایل پی جی داموں میں 83.50 روپے کی کمی کی گئی ہے اور یہاں یہ 1725 روپے میں دستیاب ہے۔ جبکہ چنئی میں ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں 84.50 روپے کی کمی کی گئی ہے اور یہ اب 1973 روپے میں دستیاب ہے۔