بچوں کو اغوا کرنے کی افواہیں:ایس ایس پی جموں نے تردید کی

جموں//ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے ضلع میں بچوں کو اغوا کرنے والے اغوا کاروں کے گروہ سرگرم ہونے کے بارے میں پھیلائی گئی افواہوں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس قسم کی کسی گینگ کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقوں میں گشت اور چوکسی کو بڑھا دیا ہے۔
موصوف ایس ایس پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع جموں کے علاقوں میں ماضی قریب میں افواہیں پھیلائی گئیں کہ بچوں کو چوری کرنے یا اغوا کرنے والی ایک گینگ سرگرم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو اس قسم کی کسی گینگ کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے اور یہ باتیں محض افواہیں ہیں۔
موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس نے ان علاقوں میں گشت اور چوکسی بڑھا دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی والد یا کسی اور شخص ہ
کے پاس اس قسم کی کوئی اطلاع ہے تو وہ اس کو نزدیکی پولیس اسٹیشن یا پولیس چوکی کے ساتھ شیئر کریں۔