کٹھوعہ میں دو سڑک حادثات، تین افراد لقمہ اجل،ایک زخمی

کٹھوعہ// کٹھوعہ ضلع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ منگل کی دیر رات اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک نے ایک سکوٹی کو ٹکر مار دی اور سکوٹی پر سوار دو افراد لقمہ بن گئے، جبکہ ایک خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہری کشور (عمر 50) اور اہلیہ مادھوری (عمر45) ،کے طور ہوئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت، کشور کی بہن ببیتا (عمر25) کے طور ہوئی ہے۔
زرائع نے بتایا کہ ہری کشور اور اہلیہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے، جبکہ ببیتا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ تینوں کٹھوعہ کی سی ٹی ایم کالونی میں اپنے کرائے کی رہائش کی طرف جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
اہلکار نے بتایا کہ زخمی خاتون کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسی دوران ایک اور حادثے میں کٹھوعہ کا رہائشی منگل کی رات برنوتی کے مقام پر ایک نامعلوم گاڑی کی سائیکل کو ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔