جموں کے نروال میں سڑک حادثہ، ایک درجن یاتری زخمی

یو این آئی

جموں// جموں کے نروال روڈ پر ماتا ویشنو دیوی یاتریوں سے بھری ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں زائد از ایک درجن افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھوار بعد دوپہر نروال روڈ جموں میں ماتا ویشنو دیوی یاتریوں سے بھری ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ایک درجن کے قریب افراد معمولی طورپر زخمی ہوئے ہیں ۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔