جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 40 معاملات، ایک فوت

جموں//جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ بدھ کو مزید 40 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران ایک مریض فوت ہوا۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بدھ کے روز جموں ضلع میں 16، سری نگر میں 11، کولگام میں چار ، سانبہ میں تین ، بڈگام میں تین، ا±دھم پور میں دو اور کٹھوعہ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی۔
انہوں نے بتایا کہ جموں میں کورونا سے ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے اور اس طرح سے اس وائرس سے ابتک 4 ہزار 755 مریض فوت ہو چکے ہیں۔
ا±ن کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 15مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر رہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد ہونی چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز میں سو فیصد کا اضافہ ہوا ہے لہذا اگر احتیاط نہ برتی گئی تو وائرس سنگین رخ اختیار کرسکتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گھر وں سے باہر آتے وقت ماسک کا استعمال ناگزیر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا سے بچنے کا واحد راستہ ماسک ہے لہذا اس پر ہر کسی کو عمل کرنی چاہئے۔ ان کے مطابق جموں وکشمیر میں لگاتار کیسز بڑھتے جارہے ہیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس وائرس کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔