بارہمولہ میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ، سابق پولیس افسر ہلاک

فیاض بخاری

بارہمولہ// گانٹہ مولہ بارہمولہ میں اتوار کی صبح اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا جب مشتبہ بندوق برداروں نے ایک سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس( ایس ایس پی) محمد شفیع میر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، محمد شفیع پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنی رہائش گاہ کے قریب مسجد میں داخل ہو رہے تھے۔ واقع میں وہ شدید زخمی ہوئے، اس دوران زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی جاری ہے اور سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
کشمیر پولیس زون نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، “ملی ٹنٹوں نے ایک سابق سینئر پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے، سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی”۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔