عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دفعہ 370 کی منسوخی کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا اور فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی نے کہا، “دفعہ 370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے اور آئینی طور پر 5 اگست 2019 کو بھاتی پارلیمنٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتا ہے؛ یہ فیصلہ جموں، کشمیر اور لداخ میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کیلئے امید، ترقی اور اتحاد کا ایک شاندار اعلان ہے۔ عدالت نے اپنی گہری دانشمندی کے ساتھ اتحاد کے اس جوہر کو مضبوط کیا ہے جسے ہم بھارتی ہونے کے ناطے ہر چیز سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں”۔
مودی نے مزید کہا،”میں جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ترقی کے ثمرات نہ صرف آپ تک پہنچیں بلکہ ان کے فوائد سب سے زیادہ ہمارے معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات تک پہنچائے جائیں، جو آرٹیکل 370 کی وجہ سے متاثر ہوئے“۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا، “آج کا فیصلہ صرف قانونی فیصلہ نہیں ہے۔ یہ امید کی کرن ہے، ایک روشن مستقبل کا وعدہ ہے اور ایک مضبوط، زیادہ متحد ہندوستان کی تعمیر کے ہمارے اجتماعی عزم کا ثبوت ہے©”۔